ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کیجریوال پر مرچ پاؤڈر حملے پر بی جے پی نے کہا،آپ کارڈ کھیل رہی ہے

کیجریوال پر مرچ پاؤڈر حملے پر بی جے پی نے کہا،آپ کارڈ کھیل رہی ہے

Tue, 27 Nov 2018 20:45:16    S.O. News Service

نئی دہلی ،27؍ نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) دہلی بی جے پی کے ممبران اسمبلی نے منگل کو وزیر اعلی اروند کیجریوال پر مرچ پاؤڈر حملے کے واقعہ کی تفصیلی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا۔بی جے پی نے اسے آپ کی’سازش‘ قرار دیتے ہوئے الزام لگایا کہ پارٹی خود کو مثاترظاہر کرنے کاکھیل کھیل رہی ہے۔بی جے پی ممبران اسمبلی نے دہلی پولیس کمشنر انمول پٹنائک سے ملاقات کی اور کیجریوال کے ایک ساتھی کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جس نے یہاں سیکرٹریٹ میں وزیر اعلی پر مرچ پاؤڈر پھینکنے والے شخص کا مبینہ طور پر داخل کرایا تھا۔حزب اختلاف کے رہنما وجیندر گپتا نے کہاکہ یہ افسوسناک ہے کہ وزیر اعلی کا دفتر (سی ایم او) اور آپ نے شکایت دائر نہیں کی۔سی ایم او اور آپ کو وزیر اعلی کی حفاظت اور سیکورٹی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔وزیر اعلی کے ایک ساتھی کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے بی جے پی لیڈر نے کہا کہ اتحادی نے مبینہ طور پر ملزم انل شرما کا سیکرٹریٹ میں داخل کرایا تھا۔گپتا نے کہاکہ آپ دہلی میں ڈرامہ کر رہی ہے جس سے معاملے پر خود کو متاثر بتانے کی سازش کی بو آ رہی ہے۔شرما نے گزشتہ ہفتے دہلی سیکرٹریٹ میں کیجریوال کے دفتر کے باہر ان پر مرچ پاؤڈر پھینک دیا تھا۔عام آدمی پارٹی (آپ) نے حملے کو سیاسی بتایا تھا اور زور دے کر کہا کہ بی جے پی وزیر اعلی پر حملہ کرنے کے لئے دہلی پولیس کے ساتھ مل کر سازش رچ رہی ہے۔پیر کو کیجریوال کی قیادت والی پارٹی کے ممبران اسمبلی نے دہلی اسمبلی کے جاری خصوصی سیشن کے دوران حملے کو لے کر پولیس اور مرکز کی تنقید کی تھی۔ کیجریوال سمیت اعلیٰ پارٹی لیڈروں نے گزشتہ تین سالوں میں ان پر ہوئے حملوں میں بی جے پی کا ہاتھ ہونے کا الزام لگایا۔ کیجریوال نے خود وزیر اعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا کہ اگر وہ دہلی کے وزیر اعلی کی حفاظت کو یقینی نہیں بناسکتے ہیں تو انہیں استعفی دے دینا چاہئے۔پولیس کمشنر سے ملاقات کے دوران بی جے پی لیڈر گپتا کے ساتھ ان کی پارٹی کے لیڈر وپی شرما اور جگدیش پردھان بھی تھے۔دہلی پولیس نے وزیراعلیٰ پر ہوئے حملے کے سلسلے میں ایک ایف آئی آر درج کی اور اس کرائم برانچ معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔


Share: